وزیر اعظم شہباز شریف کی میران شاہ خودکش دھماکے کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو اقدامات کی ہدایت
وزیر اعظم کی مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اتوار کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحومین کے بلندی درجات اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیز اصغر اور سپاہی قاسم مقصود کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں پر فخر محسوس کرتی ہے جو قومی تاریخ کا ہمیشہ سنہری باب رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی بہادری اور قربانیوں کا مظاہرہ افواج پاکستان کا ہمیشہ سے ایک روشن اصول رہا ہے جسے شہداء نے زندہ رکھا۔

وزیراعظم نے 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور 11 سالہ احمد حسن سمیت شہید بچوں کے سوگوار خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

بربریت کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:میراں شاہ، خود کش دھماکے میں 3 معصوم بچے اور 3 اہلکار شہید

وزیر اطلاعات نے دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور بچوں کے اہل خانہ سے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومین کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

Related Posts