عمران خان آر ایس ایس کے فلسفے کی پیروی کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف
عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آر ایس ایس کے فلسفے کی پیروی کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کہا کہ اگر کسی کو کوئی شک ہے تو بتا دیں کہ عمران نیازی لوگوں کو انسانی ڈھال بنا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو انسانی ڈھال بنانے سے لے کر پولیس پر پیٹرول بم حملوں اور عدلیہ کو دھمکانے کیلئے جتھوں کی قیادت تک عمران خان کا فاشسٹ اور عسکریت پسند ہونا ظاہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد ہوجائے گا۔ وزیر اعظم

پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی پیروی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہوجائے گا۔حکومت نے ریاست کیلئے سیاست کو خطرے میں ڈال دیا۔

آج سے 3 روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا دیا۔ حکومت کو آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط کا سامنا ہے۔ 

Related Posts