وزیراعظم شہبازشریف کاراول چوک فلائی اوور ستمبر تک مکمل کرنے کاحکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Sharif directs to complete Rawal Chowk Flyover by September

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مفاد عامہ کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ستمبر تک راول چوک فلائی اوور مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج صبح اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بلیک لسٹڈ کمپنی کو منصوبے کا ٹھیکہ دیا گیا۔ انہوں نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اس کی تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ ماضی میں ایسے منصوبے چھ ماہ میں مکمل ہو جاتے تھے،ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اکتوبر 2020 میں شروع ہونے والے منصوبے پر کام کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، حمزہ شہبازاور پرویزالٰہی میں سخت مقابلہ

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ راول چوک فلائی اوور منصوبہ رواں سال ستمبر تک مکمل کیا جائے اور اس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

راول چوک فلائی اوور پارک روڈ سے سرینا اور فیض آباد کی طرف ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔ سیونتھ ایونیو انڈر پاس کشمیر ہائی وے پر ٹریفک کے دباؤکو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

Related Posts