وزیراعظم کاانتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا عزم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں، محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے، وزیر اعظم
مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں، محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پورے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر تازہ ترین پیشرفت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا خود جائزہ لیں گے۔ایک عالمی رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے وزیر اعظم نے افسوس ظاہر کیا کہ ہر سال غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں ایک ہزار ارب ڈالر منتقل کئے جاتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری جیسی حکمران اشرافیہ نے غیر قانونی طریقوں سے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے پہلے متعلقہ اداروں کو کمزور کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ان بدعنوان عناصر نے بڑی رشوت لینے کیلئے بڑے منصوبے بھی مکمل کئے، انہوں نے کہا کہ اس بدعنوانی کی قیمت عوام کو مہنگائی کی شکل میں چکانا پڑ گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے کردار اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ اراکین نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ سینیٹ الیکشن شفاف کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی تھی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ2023 کا الیکشن صاف اور شفاف کرانے کیلئے ابھی سے انتظامات کرنے ہوں گے، بطور حکومت شفاف انتخاب کیلیے تمام وسائل مہیا کرنے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے،وزیراعظم عمران خان

Related Posts