اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نیب کے 2 ریفرنسز پر آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو پیش ہونا تھا، تاہم وزیر اعظم آج ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کے باعث حاضر نہیں ہوسکیں گے۔
ملکی مسائل پر اہم فیصلے متوقع، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا