بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی منموہن سنگھ کو سالگرہ پر مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی منموہن سنگھ کو سالگرہ پر مبارکباد
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی منموہن سنگھ کو سالگرہ پر مبارکباد

ممبئی: سینئر بھارتی سیاسی رہنما ؤں کی جانب سے سابق ہندوستانی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو ان کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر منموہن سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ”ہندوستان کے بہترین سیاستدانوں میں سے ایک ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ وہ میرے لیے، اور کروڑوں دوسرے ہندوستانیوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ میں ان کی اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔“

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سابق وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہیں،“

مزید پڑھیں:علامہ یوسف القرضاوی کون تھے؟

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ملک کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو ان کی 90 ویں سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد۔ میں ان کی صحت مند زندگی اور لمبی عمر کے لئے خدا سے دعا کرتا ہوں،۔

Related Posts