بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چینی صدر شی جی پنگ کی آمد پر کچرا چننا پڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چینی صدر شی جی پنگ کی آمد پر کچرا چننا پڑ گیا
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چینی صدر شی جی پنگ کی آمد پر کچرا چننا پڑ گیا

بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی کو   چینی صدر شی جی پنگ کی آمد پر کچرا چننا پڑ گیا جبکہ وہ صبح کی سیر اور چہل قدمی کے لیے نکلے تھے جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے ساحل سمندر پر 30 منٹ تک کوڑا کرکٹ چنا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نریندر مودی نے کہا کہ میں نے کچرا چن کر جے راج کے حوالے کیا جو ہوٹل اسٹاف میں شامل ہے جبکہ ہمیں اپنے عوامی مقامات کو صاف رکھنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ صحت مند رہنے کے لیے عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے جبکہ میں نے یہ صفائی ماملاپورم کے ایک ساحل پر کی جہاں کافی مقدار میں کچرا موجود تھا۔

چینی صدر شی جن ینگ بھارت کے دو روزہ دورے پر چینائی پہنچنے کے بعد ماملا پورم بھی گئے تھے جہاں انہوں نے مختلف تاریخی و ثقافتی مقامات کی سیر کی اور بھارتی وزیر اعظم کے ہمراہ عشائیے میں شرکت کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارت نے اپنے صدر رام ناتھ، نائب صدر وینکیانائڈو اور وزیراعظم نریندر مودی کی حفاظت کے لیے امریکہ سے دو طیارے خرید لیے ہیں جو دفاعی نظام سے لیس ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی حفاظت کے لیے جدید طیارے خرید لیے

Related Posts