اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کی جس کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کےد وران وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی کو اسٹرٹیجک سطح پر لایا جاسکتا ہے۔
فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے 30 روز میں فیصلہ کرنیکا حکم چیلنج کردیا