وزیراعظم عمران خان نے سوات میں صحت سہولت کارڈ کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM reminds UN for granting Kashmiris right to self-determination

سوات: وزیراعظم عمران خان نے سوات میں صحت سہولت کارڈ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف فوج کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مدینے کی ریاست 2 اصولوں پر مبنی تھی ایک فلاحِ انسانیت کا نظام اور دوسرا قانون کی بالادستی، ملک میں ڈرامہ ہورہا ہے اور سارے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آپ کے گھر میں کوئی ڈاکہ مار کر ساری چیزیں لوٹ لے تو گھر بچانے، کھانے پینے، علاج اور تعلیم کے لیے قرضے لینے پڑتے ہیں، جب مقروض گھر والا ڈاکوؤں کو پکڑ کر پیسہ واپس مانگتا ہے تو ڈاکو کہتے ہیں کہ ہم قانون سے بالاتر ہیں پیسہ واپس نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اداکاری کرکے لندن جاکر بیٹھ گیا، ہمیں اس پر ترس آگیا، عورتیں اس کی شکل دیکھ کر رونے لگتی ہیں، عدالتوں کو بھی ترس آگیا کہ عمران خان اسے باہر جانے دو، میں نے عدالتوں سے کہا کہ کم از کم 7 ارب تو رکھ لو کیونکہ یہ پیسے کا پجاری ہے، لیکن وہ چلا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلے این آر او کی بڑی کوشش کی، وہ اور بیٹی دونوں چپ رہے، لیکن وہ جانتا ہے کہ عمران خان این آر او نہیں دینے والا، جب اسے یہ بات سمجھ آگئی تو اس نے باہر سے گیم شروع کردیا۔

پاک فوج اور عدلیہ پر حملے شروع کردیے، فوج سے کہہ رہا ہے کہ اپنے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو بدلو، یعنی فوج کو کہہ رہا ہے کہ بغاوت کردو، یہ صرف اپنا پیسہ بچانے کیلیے لندن میں بیٹھ کر فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت کا کہہ رہا ہے، اس سے بڑا ملک دشمن کون ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی بھی وہی بات کررہی ہے، لیکن بیٹے نہیں کررہے کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے تو جیل میں ہوتے، ملک میں عورتوں کا احترام ہے جس کا وہ فائدہ اٹھاتے فوج کیخلاف زبان استعمال کررہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس احترام کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے، جیسی زبان استعمال کی گئی کوئی اور ملک ہوتا تو مریم کو جیل میں ڈال دیتے، نوازشریف گیدڑوں کی طرح باہر بیٹھ کر بات کر رہا ہے، یہ ملک میں فیصلہ کن وقت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوازشریف نے آصف زرداری کو دو بار جیل میں ڈالا، نوازشریف پر کیس زرداری نے کیے، آج دونوں اکٹھے ہو کر این آر او مانگ رہے ہیں، مشرف نے نوازشریف،آصف زرداری کو این آراو دے کر بڑا ظلم کیا، اس کے بعد ان لوگوں نے پاکستان کا قرضہ چارگنا بڑھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو مرضی کریں میں انہیں این آر او نہیں دوں گا، جس دن میں نے اپنی کرسی بچانے کیلئے ان ڈاکوؤں کو این آر او دیا میں اس دن اپنے ملک سے سب سے بڑی غداری کروں گا، ملک کو فلاحی ریاست بنانے اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا پورا زور لگارہا ہوں۔ملک میں کوئی چور نہیں بچے گا۔

Related Posts