وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 3 ارب روپے جمع ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 3 ارب روپے جمع ہو گئے
وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 3 ارب روپے جمع ہو گئے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں 3 ارب روپے جمع ہو گئے جبکہ وفاقی حکومت نے ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کا 4 گنا از خود فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہو گئی ہے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان نے فنڈ میں مزید رقم جمع کرانے کی ہدایت کی۔

ٹوئٹر پیغام کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے جمع کرائے گئے ہر 1 روپے کے بدلے میں 4 روپے کا فنڈ وفاقی حکومت کی طرف سے جمع کرایا جائے گا۔

پیغام میں شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وزیرِا عظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایمرجنسی کیش برائے بے روزگار مستحقین کے تحت لیبر پورٹل کے ذریعے اب تک 34 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن پر کام جاری ہے۔ 

Related Posts