پنجاب کے سیاسی میدان میں ہلچل، وزیر اعظم لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے سیاسی میدان میں ہلچل، وزیر اعظم لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے
پنجاب کے سیاسی میدان میں ہلچل، وزیر اعظم لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے جس میں پنجاب کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم عمران خان لاہور کے 1 روزہ دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات ہوگی۔سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکے اور لڑکی پر تشدد، عثمان مرزا کیس کو مثال بنا دیا جائے۔وزیراعظم 

ایک روزہ سرکاری دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔عثمان بزدار حکومت کو صوبائی سطح پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز بھی شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان دورۂ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور صوبائی قیادت کو انتظامی حکمتِ عملی پر مختلف ہدایات دیں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے، الیکٹرک موٹر سائیکل منصوبے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آج سے 4 روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک بائیک کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت روزگار مہیا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: معاشی ترقی کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے۔وزیرِ اعظم

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی رابطے متاثر ہونگے۔افغان مسئلے کے حل کیلئے طالبان اور ہمسایہ ممالک سے بات کررہے ہیں۔

گوادر میں 7 روز قبل ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور مفاہمتی یادداشتوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گوادر کے 2200 ایکڑ کے زونز کو آج ہم نے کھول دیا ہے۔

مزید پڑھیں: گوادر پاکستان کے ترقی کے سفر میں مرکز بننے جارہا ہے، وزیراعظم

Related Posts