وزیرِ اعظم عمران خان نئے شہر کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے لاہور کا دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان نئے شہر کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے لاہور کا دورہ آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان نئے شہر کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے لاہور کا دورہ آج کریں گے

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان دریائے راوی کے کنارے پر تعمیر کیے جانے والے نئے شہر  کا سنگِ بنیاد رکھنےکیلئے آج داتا کی نگری لاہور کا دورہ کریں گے۔

پنجاب حکومت نے  شہری ترقیاتی منصوبے کی تعمیرِ نو کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں جو دریائے راوی کے کنارے تعمیر کیا جائے گا جس کا رقبہ سینکڑوں ایکڑز پر محیط ہے جس سے رہائشی اور کمرشل زونز کے ساتھ ساتھ ایک مرکزی کاروباری ڈسٹرکٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان مصروف دن گزاریں گے جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، پنجاب کابینہ کے عہدیداران اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت پنجاب کی دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

اس دوران وزیرِ اعظم عمران خان پنجاب حکومت کے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے ملاقاتیں بھی وزیرِ اعظم کے دورۂ لاہور کے  شیڈول کا حصہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس 

Related Posts