کورونا کے خلاف جنگ میں دنیا ہمارے اقدامات کی معترف ہے۔وزیرِ اطلاعات شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دُنیا وفاقی حکومت کے اقدامات کی معترف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کیلئے خوشی کی خبر ہے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے صحت اور معیشت دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمتِ عملی کو وقت نے درست ثابت کیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میںکورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارے اقدامات کی دُنیا معترف ہوچکی ہے۔/ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 782 نئے کیسز رپورٹ،  17 افراد جاں بحق