وزیرِ اعظم اسلام آباد میں رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کا آغازآج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے پر توجہ دی ہے، وزیراعظم
بجٹ میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے پر توجہ دی ہے، وزیراعظم

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان ملک بھر میں نظامِ تعلیم کی جامع پالیسی کے تحت اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ پروگرام کے تحت ملک بھر میں کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے متعدد اسکالر شپ پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی اعلان کے تحت رحمت اللعالمین اسکالر شپ قومی پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے وفاقی سطح پر کم آمدنی والے گھرانوں کے طلباء کو انڈر گریجویٹ سطح کی تعلیم تک رسائی فراہم کرے گا جس کا آغاز وزیرِ اعظم آج کریں گے۔

اسکالرشپ پروگرام کیلئے 27 ارب 93 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی جو 5 سالہ پروگرام کی مدت کے دوران استعمال کیا جائے گا۔ اسکالرشپ پروگرام ملک بھر کی 129 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں نافذالعمل ہوگا۔

قومی سطح پر اسکالرشپ پروگرام کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ پنجاب میں پروگرام کیلئے 1 ارب روپے سالانہ بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی رحمت العالمین ﷺ اسکالر شپ پروگرام شروع کیا جائے گا جس کیلئے 42 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جس میں موجودہ اسکالر شپ پروگرامز بھی شامل کیے جائیں گے جن پر پہلے سے عملدرآمد جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت انٹیلی جنس حکام نے خفیہ ملاقات کی۔عالمی خبر رساں ادارے کا دعویٰ

Related Posts