تحریکِ عدم اعتماد، وزیر اعظم کا اراکینِ اسمبلی سے ملاقات کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ عدم اعتماد، وزیر اعظم کا اراکینِ اسمبلی سے ملاقات کا فیصلہ
تحریکِ عدم اعتماد، وزیر اعظم کا اراکینِ اسمبلی سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اراکینِ قومی اسمبلی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے تحریکِ عدم اعتماد پر تحفظات دور کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اراکینِ قومی اسمبلی سے آج اور کل کے روز ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال، بالخصوصی تحریکِ عدم اعتماد پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستانی حدود میں گرنیوالے بھارتی میزائل پر تحقیقات کا مطالبہ

متعلقہ حکام نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکینِ اسمبلی کی فہرست تیار کر لی۔ اراکینِ اسمبلی کو تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اختیار کی جانے والی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف اور دیگر اتحادی سیاسی جماعتوں کے حکومت کا ساتھ دینے والے اراکینِ اسمبلی کو وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سے متعدد معاملات، بالخصوص فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے شکایات اور تحفظات ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اراکینِ اسمبلی کے تحفظات دور کریں گے۔ آج اور کل ہونے والی ملاقاتوں کے دوران اراکینِ اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کو اپنے اپنے حلقوں میں درپیش مختلف شکایات سے بھی آگاہ کریں گے۔ 

 

Related Posts