وزیرِ اعظم عمران خان لاہور میں کم قیمت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان لاہور میں کم قیمت ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان لاہور میں کم قیمت ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور میں کم قیمت پنجاب پیری اربن ہاؤسنگ اسکیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جس کا مقصد کم آمدنی رکھنے والے افراد کو چھت مہیا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے پیری اربن پراجیکٹ کو حتمی شکل دے دی گئی، جس میں 10 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد کو چھوٹے شہروں اور دیہات میں بسایا جاسکے۔مجموعی طور پر 22 اضلاع کی 39 تحصیلوں میں 10 ہزار گھر بنیں گے۔ 

لاہور کے ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان پیری اربن اسکیم کی افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے اور ورچؤل طور پر چنیوٹ، ڈی جی خان، چونیاں، خانیوال، خوشاب، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، جلال پور اور سرگودھا میں منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

تمام چھوٹے شہروں اور دیہات میں 100 سے 500 رہائشی یونٹس پر مشتمل تعمیرات کی جائیں گی جس کیلئے مناسب قیمت پر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے زمین حاصل کی جائے گی۔ بورڈ نے صوبے کے 35 اضلاع میں 133 مقامات کا انتخاب کیا ہے۔منصوبے پر مجموعی طور پر 3 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ 

پنجاب حکومت منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت فنڈز مہیا کر رہی ہے جبکہ وفاق ہر ہاؤسنگ یونٹ کیلئے سبسڈی اور وزیرِ اعظم کی مارک اپ رعایتی اسکیم کے تحت مارٹگیج کی سہولیات مہیا کرے گا۔ کم آمدن کے باعث اپنے گھروں سے محروم افراد کیلئے کم قیمت گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں سخت، ٹرانسپورٹ اور سیروسیاحت بند

Related Posts