وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے آج لاہور پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے پر برہم، رپورٹ طلب کر لی
وزیرِ اعظم جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے پر برہم، رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے لاہور پہنچیں گے جہاں عمران خان کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کو ایک روزہ سرکاری دورۂ لاہور کے دوران پنجاب کی انتظامی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ اعلیٰ ایوان میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور صوبے میں بدلتی ہوئی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔

سردارعثمان بزدار وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ وزیرِ اعظم کو پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

داتا کی نگری لاہور میں وزیرِ اعظم عمران خان صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ ممبران سمیت پنجاب کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان  نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا جس کے دوران عمران خان نے نوشہرہ آمد کے بعد پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

 وزیرِ اعظم عمران خان نے 2 روز قبل ضلع نوشہرہ سے زیتون کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ زیتون کی شجر کاری 10بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہے جس میں ملک بھر کے موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری ہوگی۔

مزید پڑھیں:  وزیرِ اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

Related Posts