وزیرِ اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں، ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی خاندان کا قتل افسوسناک، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔وزیرِ اعظم
پاکستانی خاندان کا قتل افسوسناک، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملک کی مجموعی صورتحال پر ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کے اجلاس کے دوران حکومت مخالف پی ڈی ایم تحریک سمیت دیگر اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔

پی ڈی ایم کے حکومت مخالف پراپیگنڈے کا جواب دینے کیلئے پارٹی ترجمانوں کو معاشی میدان میں حکومت کی کامیابیوں سے تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران مشاورت کی جائے گی کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے خلاف تحریکِ انصاف کا پارٹی بیانیہ اور سرکاری بیانیہ کیسے بہتر بنانا ہے۔ 

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کیا ، اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 29 دسمبر کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،وفاقی کابینہ 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ،اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، 7نکاتی ایجنڈا جاری

Related Posts