وزیر اعظم مہنگائی کے حوالے سے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کل کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran calls for Cabinet meeting on Tuesday

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران مہنگائی کے مسائل پر اہم گفت و شنید متوقع ہے۔

بنیادی غذائی اجناس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران چھٹی مردم شماری کے نتائج شائع کرنے کی توثیق کرے گی جبکہ حج پالیسی 2020ء کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اس دوران ایم او یو (میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ) اور افغانستان میں نیٹو فورسز سپلائی کے راستوں سمیت دیگر ملکی اہمیت کے معاملات پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران امریکی فریٹ کو پاکستان کے راستے افغانستان منتقل کرنے کے معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکنہ اقدام اٹھا رہی ہے، معیشت کو استحکام فراہم کرنے کے بعد حکومت کی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی وزیر اعظم سے  ملاقات ہوئی جس میں وزیر توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز آلائی، صالح محمد، علی خان جدون ، عظمی ریاض اور ملک محمد عامر ڈوگر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیر اعظم

Related Posts