فلسطین کی صورتحال سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ تجاویز پر غور کیلئے وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا
بجٹ تجاویز پر غور کیلئے وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت فلسطین کی صورتحال سمیت 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان کے دورۂ سعودی عرب اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور زیرِ غور آئیں گے۔

وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ کرتارپور راہداری منصوبے کے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری دی جائے گی۔ اقوامِ متحدہ کی 4 گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی توثیق کی جائے گی۔

ریلوے پولیس کے دائرۂ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوزوفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے  اور نجی ائیرلائن کو پسنجر اینڈ کارگو کے لائسنس کے اجراء کی منظوری دی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی اور چیف ایگزیکٹو پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کی تعیناتی کی منظوری بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی مسئلۂ فلسطین عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے نیویارک روانہ

Related Posts