اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج ایل او سی (لائن آف کنٹرول) پر واقع دیہاتوں کیلئے 3 ارب کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ و احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر واقع 219 دیہاتوں کے تمام خاندانوں کیلئے 3 ارب کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔
پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر واقع دیہات میں 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں جن کیلئے 3 ارب کے خصوصی احساس کیش پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔کسی ایک علاقے کے تمام لوگوں کیلئے سماجی تحفظ کا یہ سب سے بڑا پیکیج ہے۔
آج وزیر اعظم عمران خان آزاد جموں و کشمیر لائن آف کنٹرول پر واقع 219 دیہاتوں کےتمام ۱ لاکھ 38 ہزار سے زائد خاندانوں کیلیئے 3 ارب روپےمالیت کےخصوصی احساس کیش پیکج کااعلان کریں گے۔ کسی ایک علاقے کے تمام لوگوں کیلیئے سماجی تحفظ کایہ سب سے بڑا پیکج ہے۔#EhsaasForLoC @PakPMO @pid_gov
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) June 26, 2020