وزیر اعظم کی ٹیکس ادائیگی میں 1000گنا اضافہ، احسن اقبال اور شہباز گل آمنے سامنے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کے ٹیکس میں 1000گنا اضافہ، احسن اقبال اور شہباز گل آمنے سامنے
وزیر اعظم کے ٹیکس میں 1000گنا اضافہ، احسن اقبال اور شہباز گل آمنے سامنے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ٹیکس ادائیگی میں مبینہ 1000 گنا اضافے پر ن لیگ نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ احسن اقبال اور شہباز گل آمنے سامنے آگئے۔ معاونِ خصوصی اور سابق وفاقی وزیر میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ اور ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما احسن اقبال نے وزیر اعظم کی ٹیکس ادائیگی کے اعدادوشمار سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اسے کہتے ہیں اقتدار کا جادو، عمران نیازی کے انکم ٹیکس میں وزیر اعظم بننے کے بعد 2 سالوں میں 1000 گنا اضافہ کیسے ہوا؟

یہ بھی پڑھیں:

استعفوں کی دھمکیاں دینے والوں کو ہر محاذ پر مایوسی ہوئی۔فرخ حبیب

پوری قوم 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کریگی،مولانا فضل الرحمان

گزشتہ روز ایف بی آر نے وزیر اعظم اور اراکینِ پارلیمنٹ کی ٹیکس ادائیگی کے اعدادو شمار جاری کیے تھے۔ احسن اقبال کے شیئر کردہ اعدادوشمار کے مطابق عمران خان نے 2017 میں 1 لاکھ 3 ہزار 763 روپے، 2018 میں 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے جبکہ 2019 میں وزیر اعظم نے 98لاکھ 54ہزار 959روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی ٹیکس ادائیگی میں مبینہ طور پر 1000 گنا اضافہ سامنے آنے پر سابق وزیرِ داخلہ چونک گئے۔ احسن اقبال نے سوال کیا کہ 2 سالوں میں ٹیکس میں اتنا اضافہ کیسے ہوا؟ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اقتدار میں آ کر آمدنی کے کون سے نئے ذرائع شامل ہوئے؟ فارن فنڈنگ اور تحائف کا جواب نہیں۔ آمدن کا بھی نہیں آئے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کو ارسطو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کل کسی بھی چینل پر براہِ راست آجائیں۔ آپ کو وزیر اعظم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا اور اس کے بعد آپ سے آپ کے بھگوڑے نواز اور شہباز کا حساب مانگا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی ٹیکس ادائیگی پر سوال اٹھانے پر ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف اور صدرِ مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے متعلق معاونِ خصوصی نے احسن اقبال کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اب یا تو حساب لے کر آئیے گا یا پھر اپنے ساتھ 100 پیاز لائیے گا، کیونکہ اس عمر میں دوسرا آپشن تو برا لگے گا۔ 

Related Posts