اپنی ٹیم پر فخر ہے۔وزیر اعظم نے اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی رپورٹ شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنی ٹیم پر فخر ہے۔وزیر اعظم نے اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی رپورٹ شیئر کردی
اپنی ٹیم پر فخر ہے۔وزیر اعظم نے اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی رپورٹ شیئر کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ پاکستان ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی قیادت کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارۂ تحفظِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہم تاریخ کے ایسے مقام پر ہیں جہاں ہمیں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ادارۂ تحفظِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیات کے متعلق اہم اقدامات اٹھانے کیلئے عالمی برادری کی سربراہی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کے ادارۂ تحفظِ ماحولیات نے وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت ملک بھر میں شجر کاری سے متعلق اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ 

ماضی میں وزیرِ اعظم پاکستان  نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا جس کے دوران عمران خان نے نوشہرہ آمد کے بعد پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ تقریبِ شجر کاری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام کو بھی پودے لگانے کی ہدایت کی۔ 

گزشتہ برس مارچ کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے ضلع نوشہرہ سے زیتون کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ زیتون کی شجر کاری 10بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ تھی جس میں ملک بھر کے موزوں مقامات پر زیتون کی شجرکاری کی جانی تھی۔

Related Posts