بھارت پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ وزیرِ اعظم نے خبردار کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بھارت پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ وزیرِ اعظم نے خبردار کردیا
بھارت پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ وزیرِ اعظم نے خبردار کردیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے جبکہ یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر پوری قوم مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے متحد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا ادارہ سلامتی کونسل متعدد قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کے جائز حقِ خود ارادیت کی توثیق کرچکا ہے جس کیلئے ہم اپنے عزمِ مصمم کا اعادہ کرتے ہیں۔

یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی جائز جدوجہدِ آزادی میں پورے اتحاد و اتفاق سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر بھارت اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلۂ کشمیر کے منصفانہ حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو پاکستان امن کیلئے 2 قدم آگے بڑھنے کو تیار ہے۔

 

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ امن و استحکام کی ہماری خواہش پر کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے اور نہ ہی بھارت اسے ہماری کمزوری کی علامت سمجھے۔ امن کی خواہش پاکستان کی کمزوری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کی خواہش رکھتا ہے جو من حیث القوم ہماری قوت اور اعتماد کا نتیجہ ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی جائز امنگوں کے مطابق مسئلۂ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جدوجہدِ آزادئ کشمیر کا مقدر صرف کامیابی ہے۔وزیرِ خارجہ