وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال اور ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال اور ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا
وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال اور ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں آئسولیشن ہسپتال اور ٹریٹمنٹ سینٹر (آئی ایچ آئی ٹی سی) کا افتتاح کردیا ہے۔

ہسپتال میں 1 آئی سی یو، 2 جنرل وارڈز، ہنگامی علاج (ایمرجنسی) ڈپارٹمنٹ، تشخیص، ریڈیالوجی اور پتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ بھی موجود ہے۔

آئی ایچ آئی ٹی سی میں سیوریج کا بہترین نظام موجود ہے، سی سی ٹی وی، انٹرکام، ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ، حرارت، وینٹیلیشن اور ائیر کنڈیشننگ کے ساتھ ساتھ دھویں کا پتہ لگانے کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔

لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں اور ایک مسجد بھی موجود ہے تاکہ طبی عملہ، ڈاکٹرز اور نرسز نماز ادا کرسکیں۔ 

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم آفس نے اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کریں گے۔

پیغام میں کہا گیا کہ 250 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال 40 روز کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا جسے آج سے فعال کردیا جائے گا تاکہ عوام الناس کو صحت کی سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کے رش کے باعث پیدا ہونے والے دباؤ میں کمی لانے کیلئے اضافی ضروریات کا جائزہ بھی لیا جائے گا تاکہ دارالحکومت میں شعبۂ صحت کو بہتر کیاجاسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پسماندہ ممالک کو معاشی بدحالی سے بچایا جائے۔وزیرِ اعظم

Related Posts