اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کورونا وائرس کے حوالے سے لاعلم نظر آتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا خطاب سننے کے بعد کوئی بھی شخص یہ کہنے میں حق بجانب ہوگا کہ وزیرِ اعظم کورونا وائرس کے خلاف جنگ سے اسی طرح لاعلم ہیں جیسا کہ وہ دو ماہ قبل تھے۔
سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ قوم کورونا وائرس کے خلاف جنگی حکمتِ عملی کے حوالے سے وزیرِ اعظم سے اہم نکات سننا چاہتی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو روکنے، عوام کا تحفظ کرنے اور مرض کے علاج پر ایک واضح حکمتِ عملی کا اعلان کریں۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی پوری تقریر سننے کے بعد میں نے جو نتیجہ اخذ کیا وہ یہ تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اسی بات کا اعلان کیا جو وہ وزارتِ عظمیٰ سے پہلے جانتے تھے، یعنی چندہ و خیرات کے ذریعے عوام کی مدد کرنا۔
After listening to PM Imran Khan one cannot help say that he is as clueless about fighting #Coronavirus as he was two months ago. Nation expected to hear more on how he envisions to contain, prevent & treat Coronavirus. But, he announced what he knows best, “donations”
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 30, 2020