وزیرِ اعظم عمران خان کا اپوزیشن کے استعفے فوری منظور کرانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کا اپوزیشن کے استعفے فوری منظور کرانے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم عمران خان کا اپوزیشن کے استعفے فوری منظور کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے حزبِ اختلاف بالخصوص پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمان کے استعفے فوری طور پر منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی ترجمانوں کے گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہدایت کریں گے کہ جیسے پی اپوزیشن استعفے دے، انہیں فوری طور پر قبول کیا جائے۔ ایم کیو ایم سے مذاکرات ہوں گے جبکہ متحدہ نے 3 سال قبل کی گئی مردم شماری پر اعتراض اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کیلئے ہمارے استعفے ایٹم بم ثابت ہوں گے: بلاول بھٹو زرداری

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور کا اپوزیشن جلسہ ناکام رہا جو پی ڈی ایم کی فیصلہ کن شکست ثابت ہوا، 11 سیاسی جماعتیں آپس میں ناچاقی اور اختلافات کا شکار ہیں جو وفاقی دارالحکومت تک مارچ نہیں کرسکتیں، جبکہ استعفے قبول کرنے کی تجویز بعض ذرائع کے مطابق فیصل واؤڈا کی طرف سے آئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے اپوزیشن جماعتوں کی استعفیٰ دو حکومت گراؤ تحریک پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو استعفے جمع ہو رہے ہیں، پی ڈی ایم جلسوں کی طرح کہیں انہیں ٹھنڈ نہ لگ جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 روز قبل اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ عمران خان سے استعفیٰ لینے والوں کی طرف سے اپنے استعفوں کے انبار کی بھڑکیں آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جلسے کی طرح کہیں استعفوں کو ٹھنڈ نہ لگ جائے۔شہباز گِل

Related Posts