پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ پبلک کی جائے گی، وزیرِ اعظم عمران خان کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ پبلک کی جائے گی، وزیرِ اعظم عمران خان کا فیصلہ
پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ پبلک کی جائے گی، وزیرِ اعظم عمران خان کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے کراچی میں حادثے کی رپورٹ پبلک کردیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام  میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان گڈ گورننس کی بہترین مثالیں قائم کرر ہے ہیں جس کے تحت کراچی میں 22 مئی کو ہونے والے طیارہ حادثے کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز نے کہا کہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے میں جو قیمتی جانیں ہم نے کھو دیں، انہیں واپس نہیں لایاجاسکتا۔ کوئی بھی ایسا اقدام نہیں جس کے تحت جانے والوں کو واپس لایاجاسکے، تاہم ان کے لواحقین کو سہولیات ضرور مہیا کی جاسکتی ہیں۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کیلئے جو کچھ ہم کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ انہیں بہترین سہولیات دی جائیں اور واقعے کی تفتیش میں قانونی پہلوؤں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تفتیش شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونی چاہئے۔ 

Related Posts