اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر سے رابطہ کیا اور اسلاموفوبیا سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ولادی میرپیوٹن کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے بات چیت کی ہے جس کا بنیادی مقصد ان کے اس بیان کو سراہنا تھا کہ آزادئ اظہارِ رائے کا مطلب ہمارے نبی ﷺ کی توہین نہیں ہوسکتا۔
توہینِ رسالت سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ولادی میر پیوٹن وہ پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے اپنے پیارے نبی ﷺ کیلئے جذبات پر ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا اور اسلاموفوبیا کے خلاف بیان دیا۔
Just spoke to President Putin primarily to express my appreciation for his emphatic statement that freedom of speech could not be a pretext to abuse our Prophet PBUH. He is the first Western leader to show empathy & sensitivity to Muslim sentiment for their beloved Prophet PBUH
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 17, 2022