اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد قومی منظر نامے پر پیدا ہونے والی بڑی تبدیلیوں پر غور وخوض کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال زیر غور آئی۔ قبل ازیں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔
دھمکی آمیز خط، حکومت نے بیرونی سازش پر تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا