وزیرِ اعظم عمران خان 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کل کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، وزیرِ اعظم عمران خان نے مشاورت مکمل کر لی
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، وزیرِ اعظم عمران خان نے مشاورت مکمل کر لی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا 9 نکاتی ایجنڈے پر مبنی اجلاس کل ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی نوعیت کے امور پر غور کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے اراکین کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، تدارک اور انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں 7 وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریوں پر بریفنگ دی جائے گی جس پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پاکستان ایکسپوسینٹرز کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری اجلاس کے9 نکاتی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ اجلاس ایجنڈے کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت سماعت پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تقرری بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ایجنڈے میں فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن پر انسپکشن کمیٹی کی تشکیل بھی شامل ہے۔ متبادل انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبدالجبار کے استعفے کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ کے زیرِ غور آئے گا۔

ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کابینہ کمیٹی قانون سازی کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی۔فیصل سلطان

Related Posts