وزیر اعظم کا اعتراضات کے باعث انتخابی اصلاحات کی منظوری مؤخر کرنے سے اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا اعتراضات کے باعث انتخابی اصلاحات کی منظوری مؤخر کرنے سے اتفاق
وزیر اعظم کا اعتراضات کے باعث انتخابی اصلاحات کی منظوری مؤخر کرنے سے اتفاق

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بعض وزراء اور اٹارنی جنرل خالدجاوید خان کے اعتراضات کے باعث انتخابی اصلاحات کی منظوری مؤخر کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بعض وزراء اور اٹارنی جنرل کے اعتراضات کے باعث انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی منظوری کو مؤخر کردیا گیا جبکہ انتخابی ایکٹ میں اصلاحات کیلئے 75 ترامیم کی تجویز دی گئی تھی جسے پارلیمنٹ کے 17ویں مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش نہ کیا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیر اعظم 

صدر اور وزیراعظم کابچوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور بعض وزراء کے کچھ تبدیلیوں پر اعتراضات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا جس پر عمران خان نے ترامیم مؤخر کرنے کے فیصلے سے اتفاق کر لیا۔ اٹارنی جنرل کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے تحفظات دور ہونے تک ترامیم پارلیمنٹ میں نہ لانے کی تجویز دی تھی۔

قبل ازیں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی ترامیم سے متعلق دوسرا بل قومی اسمبلی و سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہوا۔ تاحال پارلیمنٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا وقت طے نہ ہوسکا۔حکومت آئی ووٹنگ اور ای وی ایم چیلنج کرنے پر قانونی جنگ لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے علالت اور دیگر اہم مسائل کے باوجود انتخابی اصلاحات کیلئے خاص طور پر بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے والے اراکینِ اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ملک کیلئے خدمات کو سراہا جس کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج سے 3 روز قبل اپنے پیغام  میں وزیر اعظم عمران خان نے اراکینِ پارلیمنٹ محمد خیال زمان، احسان اللہ ٹوانہ اور راحت امان اللہ بھٹی کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ رشید کی مشترکہ اجلاس میں حاضری کو سراہا۔ 

Related Posts