وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن اور اوپن بیلٹ پر میری بات نہ مانی تو روئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے 2018ء سینیٹ انتخابات سے متعلق اسکینڈل کی ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کی ٹائمنگ پر نہیں بلکہ ووٹ بکنے پر سوال ہونا چاہئے۔
رواں برس کے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے بلوچستان میں آج 50 سے 70 کروڑ روپے بولی لگ رہی ہے۔ اپوزیشن نے اوپن بیلٹ پر اگر میری بات نہ مانی تو روئیں گے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اسکینڈل کی ویڈیو گزشتہ روز پہلی بار دیکھی۔ اگر یہ ویڈیو میرے پاس ہوتی تو کیسز میں عدالت میں پیش کرتا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی وسینیٹ کے اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ