عالیہ بھٹ کا مالدیپ کے ساحل پر بولڈ فوٹو شوٹ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Alia Bhatt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مالے: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے مالدیپ کے ساحل پر بولڈ فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی، تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مالدیپ کے ساحل سمندر پر اپنی نئی بولڈ تصاویر اپ لوڈ کیں، ان تصاویر میں عالیہ بھٹ اپنی بہن شاہین بھٹ اور مالدیپ میں بہترین دوست اکانشا رنجن کپور اور انوشکا رنجن کپور کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ ان تصاویر میں شفاف نیلے پانیوں کے پس منظر میں پیراکی کے لباس دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے اعلان کیا تھا ہے کہ ان کی آرگنائزیشن کو ایگزسٹ کے ذریعے آپ رنبیر کپور کے کپڑے بھی خرید سکتے ہیں۔اور ان سے حاصل کی جانے والی رقم سے کینسر کی جنگ لڑنے والے بچوں کی مدد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور مہوش حیات ایشیا کی پرکشش خواتین میں شامل

واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی آرگنائزیشن کو ایکزسٹ کے ذریعے لوگ اداکارہ کے کپڑے خریدتے ہیں اور ان سے آنے والی رقم سے عالیہ ضرورت مندوں کی مدد کرتی ہیں۔

 

Related Posts