بھارتی صحافی کے رابطوں نے مودی اوربھارتی میڈیا کا بھانڈاپھوڑدیا۔ وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran khan Sri Lanka visit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے رابطوں نے مودی اور بھارتی میڈیا کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا ہے۔ مودی نے الیکشن جیتنے کے لئے بالاکوٹ حملے کا ڈرامہ رچایا ۔

بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے 2019 میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی کے عزائم کو بے نقاب کیا تھا ۔

ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار نے بالاکوٹ بحران کو اپنے انتخابی فائدے کے لئے استعمال کیا۔ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے انکشافات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی اور پاکستان مخالف مہم کا پردہ چاک ہو چکا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ ہمارے جوہری خطے کو ایسے تنازع کی طرف دھکیل رہا ہے جس کا کوئی متحمل نہیں ہوسکتا۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف 15 سال کی عالمی ڈس انفارمیشن مہم بےنقاب ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کیلئے خطرناک ہے، پاکستانی ذمے داری کےباوجود مودی حکومت بھارت کوخطرناک ریاست بنانے پر تلا ہوا ہے، عالمی برادری بھارت کو ناپاک ارادوں سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

Related Posts