افغانستان میں انسانی المیے کو روکنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں انسانی المیے کو روکنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔وزیر اعظم
افغانستان میں انسانی المیے کو روکنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔وزیر اعظم

اسلام آباد: پاکستان افغانستان کے مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری انسانی المیہ روکنا ہماری اوّلین ترجیح ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے آسٹریا کے وفاقی چانسلر کو پاکستان آمد کی دعوت دی اور میں کارل نیہمر کی یہاں آمد کا منتظر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف کی مقبولیت کھونے کا تاثر دینے والے ناکام ہوگئے۔علی زیدی

آسٹریا کے وفاقی چانسلر کے دورۂ پاکستان کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح افغانستان میں جاری انسانی المیے کو روکنا ہے جبکہ ہم شمالی علاقہ جات میں سیاحت پرآسٹریا کے ماڈل کی پیروی کریں گے۔

 

قبل ازیں آسٹریا کے وفاقی چانسلر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ اور گفتگو اچھی رہی۔ ہم نے افغانستان کی صورتحال اور ملک کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی اور خاص طور پر افغان عوام کو امداد مہیا کرنے پر تبادلۂ خیال ہوا۔

آسٹریا کے چانسلر نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطے کے متعلق مزید کہا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاک آسٹریا تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر آسٹرین چانسلر کے ٹویٹ کا جواب دیا تھا۔ 

Related Posts