حکومت ترجیحی بنیادوں پر شعبۂ زراعت کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ترجیحی بنیادوں پر شعبۂ زراعت کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔وزیرِ اعظم
حکومت ترجیحی بنیادوں پر شعبۂ زراعت کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی تعمیر اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر زراعت کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے زراعت سے متعلق اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ 1960ء کے بعد سے پاکستان میں زراعت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ زراعت کے شعبے کی ترقی اب ملک کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ اجلاس میں معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ، شہباز گِل، عابد قیوم  سلہری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

زراعت سے متعلق این سی سی اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 2 برس کے دوران گندم، مکئی، چاول، گنے اور آلو کی حوصلہ افزاء پیداوار کے پیشِ نظر ملک بھر میں زراعت کے مختلف شعبے بحال کیے جائیں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے حکام کو زراعت کی تعمیر و ترقی کیلئے واضح روڈ میپ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کیلئے سازگار ماحول کے ساتھ ساتھ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیازی حکومت نے زراعت کا شعبہ تباہ کرکے رکھ دیاہے، بلاول بھٹو

Related Posts