معاشی صورتحال پر مشاورت، وزیر اعظم نے اتحادیوں کو ملاقات کی دعوت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو ملاقات کی دعوت دی ہے جس کا مقصد اتحادیوں کو آئی ایم ایف ڈیل پر اعتماد میں لینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پرمشاورت کیلئے اتحادیوں کو وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا جہاں اتحادی جماعتوں کے اراکینِ اسمبلی کو عشائیہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سوات کے حلقہ پی کے 7 کا ضمنی انتخاب، ووٹنگ کا عمل شروع

وزیر اعظم اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے جاری مذاکرات کے متعلق آگہی دیں گے۔ اتحادی جماعتوں کے قائدین وزیر اعظم کو مختلف تجاویز دینگے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی زیرِ قیادت اتحادی حکومت کو معاشی محاذ پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر چیلنجز اہم ہیں۔

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم اتحادی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے خواہاں ہیں۔ اراکینِ قومی اسمبلی کو کل عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

موجودہ حکومت نے حال ہی میں مختلف شعبہ جات پر 10 فیصد کا سپر ٹیکس عائد کردیا جس پر معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے بھاری بھرکم ٹیکس سے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts