تحریک انصاف کو نچلی سطح پر مزید مضبوط کیا جائے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اور عامرمحمود کو نچلی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل ، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے علاوہ نومنتخب سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اور عامرمحمود سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب ، موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اداروں کو سینیٹ الیکشن کیلئے استعمال کیاجارہا ہے، رہنما ء ن لیگ

عامر محموداور سیف اللہ نیازی نے شرکا کو انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیاجبکہ وزیراعظم نے شرکاء کو نچلی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کور کمیٹی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر تبدیلیاں ضروری ہیں،اجلاس میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیانتخاب پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرز سے اب بھی رابطے کیے جارہے ہیں تاہم سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کامیاب ہوں گے۔

Related Posts