وزیراعظم عمران خان 13 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan and Prince Muhammad Bin Salman
وزیراعظم عمران خان 13 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 13 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں کشمیرسے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔

وزیراعظم کے نئے دورےکے پروگرام کی تیاری پرکام شروع کردیا گیا ہے، چین سے واپسی پر وزیراعظم دورے سے متعلق مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 13 اکتوبرکو سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ فیوچرسرمایہ کاری سمٹ میں شریک ہوں گے، وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا نے دی ہے۔

سرمایہ کاری سمٹ 29 سے 31 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگی، بھارت کے وزیراعظم کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے بعد ایران کا مختصر دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا دو روزہ دورہ چین آج مکمل ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایران سے بات چیت کا کہا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ، جہاں وزیر اعظم پاکستان نے سعودی فرماں روا اور سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں کیں تھیں ، جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کے ساتھ باہمی دل چسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

Related Posts