اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان گلگت بلتستان میں جاری دیامیر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی کنسٹرکشن سائٹ کا دورہ آج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان دیامیر بھاشا ڈیم کنسٹرکشن سائٹ پر تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کریں گے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کو دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیرات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سائٹ کے دورے کے موقعے پر دیگر متعلقہ آفیشلز کے ہمراہ چیئرمین واپڈا، ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔ ڈیم پروجیکٹ پر وزیراعظم کو ایک دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی جائے گی۔
دریائے سندھ پر تعمیر کیا جانے والا دیامیر بھاشا ڈیم پانی اور تحفظِ خوراک و توانائی کے حوالے سے پاکستان کا اہم پراجیکٹ ہے جو سن 2028ء سے 2029ء تک مکمل ہوگا جس میں زرعی آبی ذخائر اور بجلی پیدا کرنا اہم مقاصد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں اسلاموفوبیا پر وزیرِ اعظم کی ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو