اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان آج اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرینگے اور کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے ۔
یہ اجلاس عیدالاضحی کے دوران معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل درآمد کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے گا۔ صوبوں میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس وباء سے نمٹنے کے لئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے لئے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔ عیدالاضحی کے بعد شادی ہالوں اور دیگر کاروباروں کے آغاز سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی وزراء ، مشیران اور سول و ملٹری اداروں کے نمائندے سمیت اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 28جولائی سے 5 اگست تک مارکیٹس بند کرنیکا فیصلہ