وزیراعظم آج طورخم بارڈر24گھنٹے کھلارکھنےکےمنصوبےکاافتتاح کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم آج طورخم بارڈر24گھنٹے کھلارکھنےکےمنصوبےکاافتتاح کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج طورخم بارڈر24گھنٹے کھلارکھنےکےمنصوبےکاافتتاح کریں گے،اس حوالے سے تمام ترانتظامات مکمل کرلیےگئےہیں ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان آج طورخم بارڈر24گھنٹے کھلارکھنےکےمنصوبےکاافتتاح کریں گے،اس حوالے سے تمام ترانتظامات مکمل کرلیےگئےہیں ۔

وزیراعظم عمران خان آج ضلع خیبرایجنسی کادورہ کریں گے جہاں وہ پاک افغان طورخم بارڈر42گھنٹے کھلارکھنےکےمنصوبے کاافتتاح کریں گے ،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان اور ارباب شہزاد سمیت وفاقی وزراء وزیراعظم کےہمراہ ہوں گےجبکہ افغانستان کا تین رکنی وفد بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا۔۔

 افغان صدر اشرف غنی کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی  تاہم افغان صدر کابل میں عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کے باعث طورخم تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

وزیراعظم پاک افغان دوستی اسپتال کابھی افتتاح کریں گے، علاوہ ازیں وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے اور اینٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم کا بھی افتتاح کریں گے، انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم منصوبہ 2022 میں مکمل ہوگا جس کے لیے 16 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں، انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم سے سرحد پر جدید طریقے سے اسکیننگ ہوگی۔

طورخم بارڈر کا افتتاح تین روز قبل ہونا تھا تا ہم قبل شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد یہ تقریب ملتوی کر دی گئی تھی۔

طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے اقدام سے پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی ملے گی اوردونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

Related Posts