وزیراعظم بدھ کو عالمی ادارہ محنت کے خصوصی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم بدھ کو عالمی ادارہ محنت کے خصوصی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے
وزیراعظم بدھ کو عالمی ادارہ محنت کے خصوصی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پاکستان کی درخواست پر بدھ کو ہونے والے عالمی ادارہ محنت کے ایک خصوصی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے، اجلاس میں کورونا وباء کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں محنت کشوں کی بہتری کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر فوری طور پر رکن ممالک کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی تاکہ دنیا بھر میں مزدوروں اور محنت کشوں پر کورونا وائرس کی وبا کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

حکومت اس فورم پر محنت کشوں اور مزدوروں کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دے گی۔جبکہ دوسری جانب رکن ممالک محنت کشوں اور مزدوروں کے لئے نئے لائحہ عمل کے بارے میں بحث کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران مزدوروں اور غریب افراد کے لئے متعدد احسن اقدامات کئے گئے، جس میں احساس کیش پروگرام کے علاوہ ٹائیگر فورس کی مدد سے وافر مقدار میں راشن کی تقسیم کا عمل بھی شامل ہے۔

Related Posts