اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کیسز میں مستقل کمی کے بعد اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
آج کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ، سول اور فوجی عہدیدار موجود ہوں گے اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے رپورٹس پیش کرینگے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایس او پیز اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق تجاویز کے حوالے سے اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔ کمیٹی سفارشات کی روشنی میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں:سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر تک کھول دیں گے۔سعید غنی کا اعلان