اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کب تک دنیا انتہا پسند مودی کے فاشسٹ اقدامات پر خاموش رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ریاستی دہشت گردی سے متعلق بھارتی جریدے کا مضمون اور چند ویڈیو بھی شیئر کیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے ۔ وزیراعظم نے بھارتی اخبار کے آرٹیکل کا حوالہ دیا۔
انتہاء پسند سفاک مودی سرکار ریاستی دہشت گردی پر اتری ہوئی ہے اور دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ اقوام عالم آخر کب تک چپ سادھے مودی سرکار کی بربریت کا نظارہ کرتی رہیں گی؟
https://t.co/GbIzHtEUlq— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 3, 2020