اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے سیکورٹی ایجنسیوں کو سندھ ہاؤس کے اندر سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس کے دوران عمران خان کو سندھ ہاؤس اور اس کے اطراف میں سندھ پولیس کے اہلکاروں کی موجودگی سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام ہمارے کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنادیں گے۔
ادھر سندھ پولیس کے جوانوں نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے سندھ ہاؤس میں مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو حکمراں جماعت کے ناراض قانون سازوں کو واپس لانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں حکومت کے تحفظ کے لیے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار دیا۔
مزید پڑھیں:اپنے ارکان کی حفاظت ہمارا فرض ہے، یوسف رضا گیلانی