چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan
نوازشریف کو لندن روانگی کے لیے جہازپرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم پر فخر ہے، چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیاہے ۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا، روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوا، معاشی ٹیم اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے۔

مزید پڑھیں :عمران خان مستعفی ہوں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہونگی‘چودھری پرویز الٰہی

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے میانوالی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بتانا چاہتا ہوں کہ ملک کہاں تھا اور آج کہاں کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں جو پاکستان ملا اس میں سخت مالیاتی خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا، کسی حکومت کو ایسا تاریخی خسارہ ور ثے میں نہیں ملا جس کا سامنا ہمیں کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم عمران خان کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کاافتتاح 25نومبر کوکریں گے

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ساڑھے 12 سو ارب روپے گردشی قرضے کا سامنا تھا جبکہ (ن) لیگ کو ساڑھے 4 سو ارب روپے کا خسارہ ملا تھا، سابق حکومت گیس کی مد میں 154 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئی۔

وزیراعظم نے کہا سابق حکومت ساڑھے 19 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کر گئی یعنی زیادہ ڈالر باہر جا رہا تھا اور کم ملک میں آ رہا تھا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اقتدار میں آئے تو ڈالروں میں خسارہ بڑھنے کے نتیجہ میں روپیہ گرنا شروع ہو گیا کیونکہ جب ڈالر کی کمی ہو جاتی ہے تو روپیہ گرنا شروع ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات ، پارٹی فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سابق حکومت ڈالر کو مارکیٹ میں پھینک کر روپے کی قدر کو برقرار رکھے ہوئی تھی، ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو پیسہ تھا ہی نہیں اس لئے روپیہ 35 فیصد گرا، مہنگائی پر قابو پا کر دکھاؤں گا۔

Related Posts