وزیر اعظم عمران خان احساس آمدن پروگرام کے آغاز کے لیے لیہ کا دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان احساس آمدن پروگرام کے آغاز کے لیے لیہ کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان احساس آمدن پروگرام کے آغاز کے لیے لیہ کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان احساس آمدن پروگرام کے آغاز کیلئے پنجاب کے شہر لیہ کا دورہ کریں گے جہاں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مستحق افراد کو 60 ہزار تک اثاثہ جات دئیے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احساس پروگرام کی چیئر پرسن و معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ ضلع لیہ کی کلثوم بی بی کی کہانی اس بات کی دلیل ہے کہ دیہی خواتین مواقع ملنے پر اپنے خاندان کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔

احساس پروگرام کی چیئر پرسن ثانیہ نشتر کے مطابق کلثوم بی بی نامی خاتون کو احساس آمدن پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 60 ہزار روپے مالیت کا دکان کا سامان دیا گیا ہے۔ 

لیہ میں احساس آمدن پروگرام کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان مظفر گڑھ کا دورہ بھی کریں گے جہاں دو رویہ سڑک کا افتتاح کیا جائے گا۔

مظفر گڑھ سے ڈی جی خان تک دو رویہ سڑک کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم عمران خان طیب اردوان ہسپتال کا دورہ اور ہسپتال انتظامیہ و طبی عملے سے ملاقات کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں۔ غریب کی بہتری کے لئے ہی حکومت میں آئے ہیں۔

دو ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں  عوامی ریلیف کے حوالے سے آٹا ،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: غریب کا احساس نہ کرنے پر حکومت  کاحق نہیں۔ وزیراعظم

Related Posts