اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج پاکستان ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ہری پور کا دورہ کریں گے، یہ ملک کا پہلا منصوبہ ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان، وفاقی اور صوبائی وزراء بھی ہوں گے۔86 کنال اراضی پر مشتمل پاکستان ڈیجیٹل سٹی منصوبہ 1اعشاریہ 31 بلین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا
پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا آغاز آئی ٹی انڈسٹری کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا
اگست 2021 میںصوبائی حکومت نے ہری پور میں ڈیجیٹل سٹی منصوبے کی منظوری دی تھی،اس پروجیکٹ کا مقصد ایک جدید ترین سہولت کے طور پر کام کرنا ہے تاکہ ملک اور بیرون ملک سے تعلیمی، تحقیق، صنعت اور منصوبہ سازوں کے درمیان تعاون اور اختراع کو ممکن بنایا جا سکے۔
اس منصوبے سے صوبے میں الیکٹرونکس، سافٹ ویئر ہاؤسز، موبائل فون انڈسٹری، ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز، کمپیوٹر انڈسٹری جیسی دیگر متعلقہ صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI کل ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی سپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں۔ pic.twitter.com/xlP28NXM5O
— PTI (@PTIofficial) January 16, 2022